لاہور ( نیوز ڈیسک)لاہور سٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان رہا ۔ایل ایس ای25انڈیکس 136.41پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ6184.24 بندہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 82کمپنیوںکے حصص میں کاروبارہوا۔ 23کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،10کمپنیوں کے حصص میںکمی جبکہ 49کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا ۔مارکیٹ میں کل 10 لاکھ4 ہزارحصص کا کاروبار ہو ا ۔جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میںجاپان پاور جنریشن لمیٹڈ کے 2لاکھ67 ہزار500حصص ۔پیس پاکستان لمیٹڈکے1لاکھ22 ہزار500حصص جبکہ این آئی بی بنک لمیٹڈ کے95ہزارحصص فروخت ہوئے۔سب سے زیادہ اضا فہ اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت10.80روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی بائیکو پٹرولیئم پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت1.23روپے کم ہو گئی۔