ٹوکیو / ہانگ کانگ (نیوز ڈیسک) ٹوکیو ‘ ہانگ کانگ اور شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پرپیر کو تیزی دکھائی دی ۔ ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 1.17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ملک کا اہم ترین نکی 225 انڈیکس 231.44 پوائنٹس کے اضافے سے 20011.27 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 1.44فیصد یا 22.80 پوائنٹ کی بہتری سے 1606.35 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی دیکھی گئی اور وقفہ تک ہینگ سینگ انڈیکس 0.22 فیصد یا 55.04 پوائنٹس کے اضافے سے 24956.32 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا جبکہ مجموعی تجارتی حجم 69.80 ارب ہانگ کانگ ڈالر رہا۔ شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں ایک فیصد اضافہ ہوا اور ملک کا اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 1.06 فیصد اضافے سے 3918.99 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ شین زین کمپوزٹ انڈیکس 2.54 فیصد یا 51.76 پوائنٹ کی بہتری سے 2987.02 پوائنٹ ریکارڈ کیا گیا ۔