سگریٹ پر عائد ٹیکسز کی شرح میں 7.96 فیصد اضافہ

13  جولائی  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سگریٹ کی فی ڈبی پر ٹیکسز میں اضافہ کر دیا ہے جس کے تحت بیس سگریٹ کی ڈبی کے پیک پر سات اعشاریہ 96 فیصد تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ ٹوبیکو انڈسٹری سے سالانہ ریونیو کے اہداف میں بھی مزید پچیس ارب کا اضافہ کر دیا ہے۔ایف بی آر کے دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 54 روپے بارہ پیسے سے کم بیس سگریٹ کے پیک پر اکیس روپے ستر پیسے ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔ اب رواں مالی سال کے دوران لوئر سگریٹ کے پیکٹ پر ٹیکس میں چار اعشاریہ سات فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران ایف بی آر نے 67روپے سے کم لوئر سگریٹ کے پیک پر چھبیس روپے چار پیسے ٹیکس عائد کیا ہے جبکہ اپر بیس سگریٹ کے پیک جوکہ 67 سے زیادہ مالیت پر تیار ہوتا ہے پر ساٹھ روپے چھ پیسے ٹیکس عائد کیا ہے۔گزشتہ سال اپر سگریٹ کے پیک پر 52روپے 64پیسے ٹیکس عائد کیا گیا تھا، اس طرح اپربیس سگریٹ کے پیک پر سات اعشاریہ 96فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سگریٹ کی ڈبی پر سیلز ٹیکس الگ عائد ہوتا ہے، اس کے بعد فائنل کنزیومر پرائس کا تعین کیا جاتا ہے۔ سگریٹ کیڈبی کی قیمت کے فارمولے کے تحت ریٹیل پرائس کے تعین کیلئے کاسٹ آف پروڈکشن۔انڈسٹری پرافٹ ہول سیل اور ریٹیل مارجن اور ایکسائز ٹیکس کو جمع کیا جاتا ہے۔ ایف بی ا?ر کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ٹوبیکو انڈسڑی سے ایک سو دو ارب روپے کے ٹیکس ریونیو کے اہداف رکھے گئے تھے جو پورے ہوگئے اب رواں مالی سال کے دوران ایک سو ستائیس ارب کے ٹیکس ریونیو کے اہداف رکھے گئے ہیں



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…