اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

چوکر پر ٹیکس واپس لینے کی یقین دہانی ، فلور ملز کی ملک گیر ہڑتال کا خطرہ ٹل گیا

datetime 12  جولائی  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی مداخلت اوروفاقی وزیرخزانہ کی جانب سے گندم کے چوکر پرسیلزٹیکس واپس لینے کی بروقت یقین دہانی کے باعث فلورملوں کی ملک گیر ہڑتال کا خطرہ ٹل گیا۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے رواں ہفتے کے آغاز پر ہی لاہور میں اجلاس طلب کرکے گندم کے چوکر پر5 فیصد سیلزٹیکس کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے دی تھی کیونکہ فلورملز مالکان کا موقف تھا کہ گندم کے چوکر کے سب سے بڑے خریدار ڈیری انڈسٹری اور گوالے ہیں جو کسی صورت چوکر کی خریداری پر 5 فیصد سیلزٹیکس ادا کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں اور وہ 100 فیصد ان رجسٹرڈ ہیں۔ان حالات میں چوکرپرعائد5 فیصد سیلز ٹیکس کا بوجھ فلورملوں پر پڑے گا جو باالآخر عوام کو ہی برداشت کرنا پڑے گا کیونکہ مذکورہ ٹیکس عائد ہونے کی صورت میں فی کلوگرام آٹے کی قیمت میں یکدم 2 روپے کا لامحالہ اضافہ ہونا تھا۔ فلورملز مالکان کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی بینک ٹرانزیکشنز پر 0.6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس جو اب اگرچہ گھٹ کر 0.3 فیصد کر دیا گیا ہے سے پریشان تھے کیونکہ زمیندار کسی قسم کا ٹیکس ادا کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں بلکہ وہ مذکورہ ٹرانزیکشنز پر عائد ٹیکس بھی ملز مالکان کو برداشت کرنے کی ہدایتیں دے رہے ہیں۔پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں محمود احمد، سابق چیئرمین چوہدری انصرجاوید، چوہدری محمد یوسف ودیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی بروقت مداخلت وکارروائی کے نتیجے میں عام آدمی متاثر ہونے سے بچ گیا جبکہ آٹے کی قیمتوں میں بھی ممکنہ اضافے کا خطرہ ٹل گیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ گندم کے چوکر پر5 فیصد سیلزٹیکس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن آئندہ چند روز میں جاری کردیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…