اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ اورتاجروں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کاڈراپ سین ،وفاقی حکومت نے ودہولڈنگ ٹیکس جوکہ تاجروں پراس لئے لگایاگیاتھاکہ وہ جب بینکوں سے لین دین کرتے ہیں اس پرلاگوہوگااورحکومت نے اس کی شرح 0.6فیصد مقررکی تھی جس کوتاجروں کے دباﺅ اورمذاکرات کے بعد اب اس کی شر ح کم کردی گئی ہے اوراب یہ شرح 0.3فیصد کردی گئی ہے اوربجٹ میں منظوری کے بعد اس شرح میں کمی کرنے کے لئے حکومت نے ایک آرڈیننس جاری کیاجس کی صدرمملکت نے منظوری دے دی جس کے بعد یہ شرح کم ہونے کے شہریوں کوبھی ریلیف ملنے کی توقع ہے ۔