اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ملک میں توانائی کی کمی کو پورا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،اور حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں موثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں کے ٹو اور کے3 پاور پلانٹ کے فنڈز اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ملک میں تونائی کی کمی کو پورا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کے2 اور کے3 پاور پلانٹ مکمل ہونے کے بعد توانائی حاصل کرنے کا سستا زریعہ ثابت ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ ان پاور پلانٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔اسحاق ڈار نے اجلاس میں بتایا کہ نیلم جہلم منصوبے کے لئے سب ضروری مالیاتی امور طے ہوچکے ہیں، منصوبے پر پر چائنہ کے ایگزم بینک اور حکومت پاکستان نے پیسہ لگایا ہے۔ تھری پاور پلانٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ اجلاس میں وزارت خزانہ، ای اے ڈی اور پی ای اے سی کے سینئرافسران شریک تھے