جدہ (نیوزڈیسک)سعودی حکومت نے 15بلین ریال کے بانڈز مقامی بینک کوفروخت کردیے اس سے پہلے سعودی حکومت نے 2007میں بانڈزرفروخت کیے تھے ،بانڈزفروخت کرنے کے سعودی حکومت کے اقدام کوماہرین اقتصادیات نے اہم قدم قراردیااوراس کاخیرمقدم کیاماہرین کے مطابق سعودی حکومت کے اس اقدام سے معیشت کو نئی جہت ملے گی۔چندریاستی اداروں اورحکومتی کنٹرول کی فرموں نے گزشتہ چند سالوں میں بانڈز جاری کیے تھے۔ایش مورگروپ کے مشرق وسطیٰ کے ڈائریکٹرنے کہاکہ”قرض کیپٹل مارکیٹ کی ترقی کے لئے اس سلسلے کوجاری رکھناچاہیے اورہرقسم کے خریداروں کوبھی شامل کرناچاہیے۔انہوں نے یہ ریمارکس گورنر سعودی عرب کی مانیٹری ایجنسی فہدامام مبارک اس اشارے کے بعد دیے کہ آنیوالے مہینوں میں حکومتی قرض گیری میں اضافہ ہوا۔انہوں نے مزیدکہاکہ معاشی ضروریات پوری کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے یہ حوصلہ افزاءاقدام ہے۔قرض جاری کرنے کی رفتارمعیشت کے شارٹ فال کی جانب اشارہ کرتی ہے۔قرض جاری کرنے کااقدام خوش آئندہے لیکن اس سے زرمبادلہ کے ذخائرمیں کمی ہوگی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں