نیویارک (نیوز دیسک) کار تیار کرنیوالی کمپنی جی ایم موٹرز نے پاور لفٹ گیٹس کی خرابی کے باعث شمالی امریکی ممالک سے 7 لاکھ 80 ہزار سے زائد گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان کردیا۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق جی ایم موٹرز کے فیصلے سے شمالی امریکہ سے بیوک انکلیوز کے 2008ءسے 2012ءتک کے ماڈل اور دیگر ماڈل کی گاڑیاں واپس منگوائی جائینگی۔ رپورٹ کے مطابق جنرل موٹرز نے یہ فیصلہ پاور لفٹ گیٹس میں فنی خرابی کے باعث کیا ہے جس سے پاور لفٹ گیٹ اچانک گر کر زخمی کرسکتا ہے۔ جی ایم کے مطابق مذکورہ فنی خرابی سے اب تک 56 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔