نیو یارک (نیوز ڈیسک) چینی فضائی کمپنی چائنہ ایسٹرن ایئر لائن نے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے 4.6 ارب ڈالر مالیت کے 50 طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بوئنگ حکام کے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ بوئنگ اور چائنہ ایسٹرن ایئر لائن کے درمیان طیاروں کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت بوئنگ چائنہ ایسٹرن ایئر لائن کو 50 نیکسٹ جنریشن 737-800 طیارے فراہم کرےگی۔ رپورٹ کے مطابق چائنہ ایسٹرن کے بیڑے میں 430 چھوٹے اور بڑے طیارے شامل ہیں اور ایئر لائن سالانہ 80 ملین مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرتی ہے۔
چائنہ ایسٹرن ایئر لائنز کا امریکی کمپنی سے طیارے خریدنے کا فیصلہ
11
جولائی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں