روم(نیوز ڈیسک)یونان کی پارلیمنٹ نے قرضے کے تیسرے ’بیل آوٹ‘ پیکج کے حصول اور یورو زون سے نکلنے کے خطرے کو ٹالنے کے لئے معاشی اصلاحات کی تجاویز کی حمایت کر دی۔جن میں پینشن میں تبدیلیاں اور ٹیکسوں میں اضافے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔پارلیمان میں ہونے والی بحث کے دوران وزیر اعظم ایلکسس تسپیراس نے کہا کہ یونان کےلوگوں کو زندہ رکھنا اور یورو زون میں رکھنا ایک قومی فریضہ ہے۔ساتھ ہی انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ ان کی پارٹی کی طرف سے کٹوتیوں کے جو وعدے کیے گئے تھے یہ تجاویز ان سے مطابقت نہیں رکھتیں۔یونان کی پارلیمان کے تین سو ارکان کی اکثریت نے ان تجاویز کی حمایت کی لیکن کئی حکومتی ارکان اور وزراءنے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا یا انھوں نے اس کی مخالفت کی۔