لاہور(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایل این جی کی درآمد سے پاکستان کو ہر سال 100ارب روپے کا فائدہ ہوگا ،آئی پی پیز کیوجہ سے ایل این جی کی درآمد میں تاخیر ہوئی ، پرائیویٹ سیکٹر پر ایل این جی منگوانے پر کوئی پابندی نہیں ،سی این جی اور فرٹیلائزر ایل این جی منگوا چکے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان قطر کو کسی طرح کا جرمانہ ادا نہیں کر رہا بلکہ جو ادائیگی کی جارہی ہے وہ جرمانہ نہیں بلکہ طے شدہ معاہدہ کے ادائیگی ہے ۔ قطر سے جہازن پاکستان آنے پر کوئی پابندی نہیں۔ آئی پی پیز کی وجہ سے ایل این جی کی درآمد میں تاخیر ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی درآمد گھاٹے کا سودا نہیں بلکہ پاکستان کو ہر سال 100ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔