ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

حصص مارکیٹ میں فروخت کا دباو‘مزید182پوائنٹس کی کمی

datetime 10  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) یونان کے معاشی بحران سے گلوبل، ریجنل مارکیٹوں کے علاوہ چین کی مارکیٹ میں مستقل مندی کے رحجان نے کراچی اسٹاک ایکس چینج کی سرگرمیوں کو بھی اپنے زیراثرلے لیا جہاں جمعرات کو بھی مندی کے بادل چھائے رہے۔جس سے انڈیکس کی35300 اور35200 پوائنٹس کی 2 مزید حدیں بیک وقت گرگئیں، مندی کے باعث48.38 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید24 ارب15 کروڑ45 لاکھ روپے ڈوب گئے، کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر39 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی جو وقفے وقفے سے فروخت کا رحجان غالب ہونے سے زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس181.70 پوائنٹس کی کمی سے 35147.13 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس132.03 پوائنٹس کی کمی سے21930.55 اور کے ایم ا?ئی 30 انڈیکس392.42 پوائنٹس کی کمی سے58319.41 ہوگیا، کاروباری حجم بدھ کی نسبت10.27 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر36 کروڑ41 لاکھ13 ہزار630 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار372 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں168 کے بھاو¿ میں اضافہ، 180 کے داموں میں کمی اور24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…