اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نے ایل این جی کی درآمد کے حوالے سے پورٹ قاسم اتھارٹی پر ضرورت کے مطابق سہولتیں فراہم کر دی ہیں، قطر اور پاکستان کے درمیان 15سالہ لانگ ٹرم معاہدہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق قطر کا سب سے بڑا اعتراض تھا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی پر چینل کہ گہرائی 13فٹ ہے جبکہ ان کی ضرورت 14فٹ ہے اب ضرورت کے مطابق پورٹ قاسم اتھارٹی پر یہ سہولت فراہم کر دی گئی ہے، پاکستان نے قطر کو یقین دلایا ہوا ہے کہ ایل این جی پر 15سال کا طویل مدتی معاہدہ کرینگے جبکہ درمیانی ومختصرمدتی معاہدے اس کے علاوہ ہونگے،اس سلسلے میں پاکستان اور اینگرو پاکستان کمپنی کے درمیان معاہدہ بھی طے ہے اگر پاکستان نے کموڈیٹیز فراہم نہ کیں تو دو لاکھ 72ہزار ڈالر روزانہ کی بنیاد پر جرمانہ کی مد میں ادا کرنے ہونگے۔