اسلام آباد (این این آئی ( سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے قانونی تقاضے پورے نہ کرنے اور مقررہ مدت میں لائنسسوں کی تجدید نہ کروانے پر ایک سو غیر منافع بخش فلاحی تنظیموں (NGOs) کے لائسنس منسوخ کر دئیے ہیں ۔ یہ لائسنس کمپنیز آرڈیننس کے سیکشن42کے رولز نمبر چھ کے تحت منسوخ کئے گئے ہیں۔ رواں سال اپریل میں ایس ای سی پی نے ان ہی وجوہات پر 100غیر منافع تنظیموں کے لائسنس منسوخ کئے تھے۔ ایس ای سی پی کی جانب سے ر واں سال یکم جنوری کو 423این جی اوز کو ایک سرکلر کے ذریعے آگاہ کیا گیا تھا کہ وہ16فروری تک اپنے لائسنسوں کی تجدید کروائیں ۔ یہ تمام وہ این جی اوزہیںجنہیں یکم جنوری 2010سے پہلے لائسنس جاری کئے گئے تھے اور انہیںقانون کے مطابق پانچ سال کے عرصے کے بعد اپنے لائسنسوں کی تجدید کروانا تھی۔ اس مشق کے پہلے مرحلے میں اپریل میںایس ای سی پی نے ایک سوآٹھ ایسی این جی اوز کے لائسنس منسوخ کر دئیے جنھوں نے بار بار انتباہ کے باوجودگزشتہ پانچ سالوں کے دوران اپنے سالانہ فنانشل اکاوئنٹ جمع نہ کروائے اور نہ ہی لائسنس کی تجدید کی درخواست جمع کروائی ۔ دوسرے مرحلے میں ایس ای سی پی نے 100ایسی این جی اوز کے لائسنس منسوخ کر دئیے ہیں جو کہ صرف جزوی طورپر اپنے سالانہ ریٹرن جمع کروا رہی تھیں لیکن ایس ای سی پی کے یکم جنوری کے سرکلر کے باوجود اپنے لائسنس کی تجدید کی درخواست جمع نہیں کروائی۔ یاد رہے کی ایس ای سی پی کے کاری کردہ سرکلر 2اور4کے مطابق صرف ان این جی اوز کو اپنے لائسنس کی تجدید کی ہدایت کی گئی تھی جس کے لائسنس پانچ سال کی مدت مکمل کر چکے ہیں۔ ایس ای سی پی کے سرکلر کے بعد 193این جی اوز نے اپنے لائسنس کی تجدید کی درخواستیں جمع کروائیں۔ ان تمام کمپنیوں کو اپنا موقف پیش کرنے اور اظہار وجوہ کا جواب داخل کروانے کی ہدایت کی گئی تھی ۔منسوخ کی گئی این جی اوز کی فہرست ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر مہیا کر دی جائے گی۔ تمام متعلقہ رجسٹرار آف کمپنیز کو ان کمپنیوں کے نام رجسٹرڈ تنظیموں کی فہرست سے خارج کرنے کے لئے قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیفٹننٹ کرنل کی اہلیہ کا سربراہ شعبہ کے ساتھ ایشو چل رہا تھا، کیس ثابت ہونے پر معطل کردیا گیا اسی با...
-
نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کےلئے پیر تا جمعہ نئے اوقات کار مقرر
-
ہونڈا CD 70 ایکسچینج آفر، پرانی بائیک دیں اور نئی لے جائیں
-
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟
-
ایکنک نے لاہور ، بہاولنگر موٹروے کی منظوری دیدی
-
ہونڈا کی ایکسچینج سہولت، پرانی سی ڈی 70 دے کر نئی موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع
-
حنا جاوید قتل کیس،قاتل شوہر کو جج نہ کرنے کی فرضی مثال، ملزم کا پرانا لیکچر وائرل
-
بارشوں کا نیا اسپیل 27 اگست سے آنےکو تیار ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
اسلام آباد کی یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی اور فوجی افسر کی فائرنگ کا واقعہ، عسکری ادارے نے ملوث فوج...



















































