لاہور(نیوزڈیسک)فلور ملز ایسوسی ایشن نے چوکر پر سات فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ کو واپس لینے کیلئے دی گئی مہلت ختم ہونے پر آج ( جمعہ) سے ملک بھر میں گندم کی واشنگ بند کرنے کے اعلان کر دیا ۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق اگر حکومت نے مطالبہ تسلیم نہ کیا تو دوسرے مرحلے مےں کل (ہفتہ )سے ملک بھر کی فلور ملزگندم کی پسائی کے ساتھ ساتھ مارکےٹ مےں ہر قسم کی سپلائی بند کر دےں گی۔فلورملوں نے چوکر پرعائد7فیصد سیلز ٹیکس کے خلاف رمضان پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹوروں اور چاروں صوبوں میں آٹے کی سپلائی دینے سے بھی انکار کر دیا ہے ۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا احمد کے مطابق پنجاب حکومت کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ سندھ بلوچستان اور خیبر پختوانخواہ کی فلور ملز تنظیموں کو بھی ہدائت کی گئی ہے کہ وہ رمضان پیکج کے تحت حکومتوں کے ساتھ کاروبار بند کر دیں اور آج( جمعہ) سے رمضان پیکج کے لیے محکمہ خوراک سے گندم نہیں اٹھائیں گے ۔رمضان پیکج کے تحت پورے پنجاب میں 1لاکھ 40ہزار آٹے کے تھیلے سپلائی کیے جاتے ہیں جو کہ سیلز ٹیکس کی وجہ سے 11جولائی سے بند کر دئے جائیں گے ۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جب تک چوکرپر 7فیصد سیلز ٹیکس موجود ہے پورے ملک میں رمضان پیکج کے علاوہ پرائیویٹ گرائنڈنگ اور آٹے کی پیداوار نہیں کی جائے گی ۔جمعہ سے گندم کی واشنگ بند اور ہفتے کو ملز مالکان اپنی اپنی فلور ملوں کو تالے لگادیں گے اورجیسے ہی وفاقی حکومت چوکر پر سیلز ٹیکس ختم کرے گی اسی روز سے آٹے کی پیداوار شروع کر دی جائے گی ۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا احمد نے کہا کہ چوکر پر عائد سیلز ٹیکس کے خلاف کل بروز ہفتے کو چاروں صوبوں میں فلور ملیں بند کر دی جائیں گی اور آٹے کی سپلائی پورے پاکستان میں غیر معینہ مدت کے لیے بند کی جائے گی ۔حکومت نے زبردست ملیںکھلوانے کی کوشش کی تو پھر چاروں صوبائی حکومتوں میں دما دم مست قلندر ہو گا جس کی ذمہ دار وفاقی وزارت خزانہ ہو گی ۔ملک گیر ہڑتال کے حوالے سے طلب کئے گئے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ چوکر پر عائد سیلز ٹیکس واپس لینے میں سنجیدہ نہیں ہے اور ہم کسی بھی صورت میں سیلز ٹیکس ادا نہیں کریں گے چاہے ہمیں اس کی کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے ۔انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کے چیئرمین ہڑتال کی کامیابی کے لیے آپس میں رابطے میں ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہ ڈیلرز کو جو سپلائی دی جاچکی ہے وہ ہفتے کو ختم ہو جائے گی اور ہم ہفتے کو گندم گرائینڈ نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم بلوں میں سیلز ٹیکس ادا کر رہے ہیں تو پھر کیوں بار بار سیلز ٹیکس عائد کر دیا جاتاہے ۔انہوں نے کہا کہ ہڑتال کے دوران اگر کسی مل نے گرائنڈنگ کی تو اس کا لائسنس منسوخ کر کے اس کی رکنیت بھی ختم کر دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہڑتال کے علاوہ بھی ہم سیلز ٹیکس کے خاتمے کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں ۔
بدترین آٹا بحران کا خطرہ،تفصیلات منظر عام پرآگئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیفٹننٹ کرنل کی اہلیہ کا سربراہ شعبہ کے ساتھ ایشو چل رہا تھا، کیس ثابت ہونے پر معطل کردیا گیا اسی با...
-
نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کےلئے پیر تا جمعہ نئے اوقات کار مقرر
-
ہونڈا CD 70 ایکسچینج آفر، پرانی بائیک دیں اور نئی لے جائیں
-
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟
-
ایکنک نے لاہور ، بہاولنگر موٹروے کی منظوری دیدی
-
ہونڈا کی ایکسچینج سہولت، پرانی سی ڈی 70 دے کر نئی موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع
-
حنا جاوید قتل کیس،قاتل شوہر کو جج نہ کرنے کی فرضی مثال، ملزم کا پرانا لیکچر وائرل
-
بارشوں کا نیا اسپیل 27 اگست سے آنےکو تیار ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
اسلام آباد کی یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی اور فوجی افسر کی فائرنگ کا واقعہ، عسکری ادارے نے ملوث فوج...



















































