بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

جے ایس بینک نے اوریکل آئی ٹی انفرااسٹرکچر سے کارکردگی میں60 فیصد اضافہ کرلیا

datetime 9  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)جے ایس بینک لمیٹڈ(JS Bank) نے اوریکل انفرااسٹرکچر کے ذریعے اپنے آئی ٹی پلیٹ فارم کو مربوط کرکے انتظامی اخراجات میں کمی اور آپریشنل کارکردگی میں 60 فیصد اضافہ کیا ہے۔ اوریکل ایگزاڈیٹا ڈیٹابیس مشین کے ذریعے جے ایس بینک اپنے کور بینکنگ سلوشنز کو چلانے کے ساتھ کمرشل بینکنگ، کارپوریٹ بینکنگ اور کریڈٹ کارڈ ایپلی کیشنز کو مدد فراہم کرے گا۔ نئے سسٹم سے بینک کے آئی ٹی سسٹم کی کارکردگی بڑھانے کے ساتھ ترقی کے دیگر توسیعی منصوبوں میں بھی مدد ملے گی۔ اوریکل ایگزاڈیٹا ڈیٹا بیس مشین سے بینک اسٹوریج اور بیک اپ کے انتظام کے حوالے سے ہونے والے انتظامی اخراجات کو کم کرسکے گا۔ جے ایس بینک نے بیک اپ ٹائم کو 70 فیصد کم کیا ہے۔جے بیس سے اوریکل ڈیٹا بیس پر منتقلی سے آن لائن ٹرانزیکشن پراسسنگ میں بہتری واقع ہوئی ہے اور کلوز بزنس آپریشن ٹائم میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔جے ایس بینک کے چیف انفارمیشن آفیسر، عمران سومرو نے کہا کہ ایگزاڈیٹا ڈیٹابیس مشین کی بہترین کارکردگی، توسیعی خصوصیت اور اعتماد کے ذریعے امور کو مربوط اور بینک کی استعداد میں قابل ذکر اضافہ کرنے میں مدد ملی ہے۔ اوریکل ایگزا ڈیٹا سے OLTP، بزنس آپریشنز اور دیگر بینکنگ امور کو مزید موثر بنانے میں مدد ملی اور ہمیں آئندہ بھی ٹرانزیکشن کی تعداد میں اضافے کی ضروریات کو پورا کرنے میں سہولت ملے گی۔ڈائریکٹر سیلز، ٹیکنالوجی بزنس، اوریکل پاکستان اور افغانستان، وقاص ہاشمی نے کہا کہ ایگزاڈیٹا ڈیٹابیس مشین پر آئی ٹی انفرااسٹرکچر مربوط کرنے کے بعد جے ایس بینک اب مستحکم پلیٹ فارم کا حامل بینک بن گیا ہے جو پائیدار ترقی کا سفر شروع کرسکتا ہے۔ بینک کو ایگزاڈیٹا کے فوائد ملنا پہلے ہی شروع ہوگئے ہیں جن کے باعث بینک مقامی مالیاتی انڈسٹری میں زیادہ بہتر مسابقت کا حامل ہو گیا ہے۔اس ضمن میں بینک کو چوبیس گھنٹے پلاٹینم سپورٹ بھی اوریکل سے حاصل ہوگی جس سے بینک ریموٹ فالٹ کی نگرانی اور مشین سوفٹ ویئر سہ ماہی سطح پر جدید بنا سکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…