کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت بجٹ خسارے پوراکرنے کے لیے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بینکوں سے 13 کھرب روپے قرض لے گی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے لیے بینکنگ سسٹم سے 13 کھرب 50 ارب روپے قرض لینے کا ارادہ رکھتی ہے، ان مقامی قرضوں کے علاوہ رواں مالی سال بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے حکومت نے بیرونی ذرائع سے بھی 896 ارب روپے کے حصول کا تخمینہ لگایا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دو سال سے حکومت ریونیو ہدف کے حصول میں ناکامی کے باعث مالی خسارے پر قابو پانے کے لیے مقامی بینکنگ سسٹم سے کھربوں روپے کے قرضے حاصل کررہی ہے جو معیشت پر اضافی بوجھ ہے۔















































