اسلام آباد (نیوز دیسک ) سٹیٹ بینک نے منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت کو دور کرنے کے لئے تین سو ساٹھ ارب روپے فراہم کر دئیے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم کو سرمائے کی فراہمی کی گئی ، سٹیٹ بنک نے فنڈز کی فراہمی ایک روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹی بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز پر کی جس پر چھ اعشاریہ پانچ، صفر فیصد شرح سود سالانہ طے پائی۔