اسلام آباد(نیوزڈیسک) آئی ایم ایف سے 50کروڑ64لاکھ ڈالرکی قسط ملنے کے بعدپاکستان کے زرمبادلہ کے ملکی تاریخ کی بلندترین سطح یعنی18ارب50کروڑڈالر پرپہنچ گئے،وزیرخزانہ اسحٰق ڈارکی چین کے دارالحکومت بیجنگ سے وزیراعظم نوازشریف مبارکباد۔بدھ کے روزآئی ایم سے قرضے کی آٹھویں قسط جو50کروڑ64لاکھ ڈالرہے اسٹیٹ بینک کوملنے کے بعدپاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائربڑھ کر18ارب50کروڑڈالرہوگئے جوزرمبادلہ کے ذخائرکی ملکی تاریخ کی بلندترین سطح ہے جبکہ وزیرخزانہ اسحٰق ڈارجوآجکل چین کے دورے پرگئے ہوئے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر18ارب ڈالرسے بڑھنے پرانہوںنے بیجنگ سے بیان جاری کرکے وزیراعظم نوازشریف اورپوری قوم کومبارکبادپیش کی۔علاوہ ازیں وزیر خزانہ نے ایشیائی انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک کے قیام کے معاہدے پردستخطوںکی تقریبات کے دوران سعودی وزیرخزانہ سمیت اومان، ترکی، سری لنکا، جارجیا، برونائی اورآزربائیجان کے وفودسے ملاقاتیںکرکے دوطرفہ معاشی تعاون پربات چیت کی