اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایف بی آر مالی سال 2014-15ءمیں بھی ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل نہ کرسکا، مجموعی ٹیکس وصولی 25ارب روپے کمی کے بعد 25کھرب 80ارب روپے رہی۔گزشتہ مالی سال ٹیکس وصولی کے ہدف میں مالی سال 2013-14ءکے مقابلے میں 14فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس کے باوجود ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل نہیں کیا جاسکا، گزشتہ مالی سال 26کھرب 5ارب روپے ہدف مقرر کیا گیا تھا جس میں سے 25کھرب 80ارب روپے وصول کیا گیا، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہدف کے حصول میں ناکامی ناقص حکومتی اقدام کے باعث ہوئی جبکہ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی میں کمی عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات اور اجناس کی قیمتوں میں کمی کے باعث ہوئی۔حکومت نے ٹیکس ہدف پر تین بار نظرثانی کی تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں