پیر‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2024 

مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)مہنگائی کی شرح میں اضافے کا تسلسل جاری ہے، رواں مالی سال 2014-15 کے آخری ماہ (جون 2015)کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریہ میں 0.26 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 20 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران انڈے، آلو،چینی ، گڑ، لہسن ،مسور کی دال ،چنے کی دال ، مٹن،بیف ، تازہ دودھ، دہی ، سرخ مرچ ، نمک ،آٹااور کیلے سمیت 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ۔اعداوشمار کے مطابق زندہ مرغی، ٹماٹر، پیاز ،دال ماش، اری چاول ،گندم ،خوردنی تیل،ویجی ٹیبل گھی، باسمتی چاول ، ایل پی جی سمیت 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمارکے مطابق پٹرول ،ڈیزل، گیس نرخ ، مٹی کاتیل ، مسٹرڈ آئل، مونگ کی دال، ملک پاڈ، چائے ، بجلی کے نرخ ، کپڑے اور کھلا گھی سمیت 25 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں 8ہزار تا12 ہزار آمدنی ، 12 ہزار تا 18 ہزارآمدنی ، 18 ہزار تا 35ہزار تک اور 35ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریہ میں بالترتیب 0.24، 0.24 ،0.25 اور 0.27 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔



کالم



راشد نواز جیسی خلائی مخلوق


آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…

لالچ کے گھوڑے

بادشاہ خوش نہیں تھا‘ وہ خوش رہنا چاہتا تھااور…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟(آخری حصہ)

میں یہاں آپ کو ایک اور حقیقت بھی بتاتا چلوں‘…