پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

صنعت کاروں اور تاجروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں بہم پہنچانے کیلئے بزنس پلان تیار کرلیا ، شجاعت عظیم

datetime 10  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر صنعتکاروں اور تاجروں کے زیادہ سے زیادہ ہوائی جہاز کے ذریعے زیادہ سے زیادہ سہولتیں بہم پہنچانے کیلئے ایک بزنس پلان تیار کیا گیا ہے جس کے تحت پی آئی اے میں کم از کم پچاس نئے طیارے کی کھیپ شامل کی جارہی ہے ابتدائی طور پر تین طیارے حاصل کرلئے گئے ہیں جبکہ آئندہ دو ماہ میں مزید پندرہ طیارے اس بزنس پلان کے تحت شامل کئے جائینگے ۔مشیر ہوا بازی یہ بات فیصل آباد میں آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے خسارے بتدریج کم کیاجارہا ہے جو گزشتہ سال 42ارب تھا جو اب کم ہوکر 17ارب روپے ہوچکا ہے اور انشاءاللہ جلد ہی اس خسارے کو بھی پورا کرلیا جائے گا ۔ مشیر ہوا بازی نے کہا کہ فیصل آباد سے نوے روز میں انٹرنیشنل پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے جبکہ تیسرے بڑے شہر فیصل آباد کے ائرپورٹ کو بھی اپ گریڈ کرنے کا حکم دیا ہے جو صنعتکاروں کا مطالبہ تھا اور اس کی توسیع کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جاچکا ہے اور یہ کام نوے دن کے اندر مکمل ہوجائے گا ۔ قبل ازیں مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم نے ائرپورٹ کا معائنہ کرنے کے علاوہ ایک بریفنگ میں بھی شرکت کی جس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل ایم این اے ، صدر ایوان صنعت و تجارت انجینئر رضوان اشرف ، سابق صدر میاں جاوید اقبال اور دیگر صنعتکار اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران بھی موجود تھے ۔(ر اش د)



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…