اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی درآمد پر 25 فی صد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے جبکہ گندم کی برآمد کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ پنجاب سے گندم کی برآمد 15 اپریل سے 15 مئی تک جاری رہے گی۔ سندھ سے گندم کی برآمد 31 مارچ سے 30 اپریل تک جاری رہے گی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پہلے سےطے شدہ نیشنل ایوی ایشن پالیسی 2015 کی منظوری بھی دے دی ہے۔ اجلاس میں پاکستان مشینری ٹول فیکٹری کے ملازمین کے لیے تین ماہ کی تن خوا کی منظوری بھی دی گئی۔