بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ نے ای ڈی ایف تھرڈ پارٹی آڈٹ کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دےدی

datetime 4  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ای ڈی ایف تھرڈ پارٹی آڈٹ کے لیے آڈٹ فرم کی خدمات حاصل کرنے اور فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنانے کے لیے فنانس کی ذیلی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی گی جو سیکریٹری کامرس کی سربراہی میں کام کرے گی۔یہ منظوری وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کی زیر صدارت 67ویں اجلاس میں دی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ فنانس کی ذیلی کمیٹی کے قیام کا مقصد ای ڈی ایف کی رقم کا درست اور شفاف استعمال ہے تاکہ برآمدات میں اضافے کے لیے شروع کیے گئے پروجیکٹس کو بہترین انتظام کے ذریعے مکمل کیا جاسکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ای ڈی ایف تھرڈ پارٹی آڈٹ کے لیے آڈٹ فرم کی خدمات حاصل کرے گی جو ای ڈی ایف کے تحت جاری تمام پروجیکٹس کا مالی و انتظامی آڈٹ کرے گی تاکہ پروجیکٹس کو دی جانے والی رقم کے استعمال کا جائزہ لیا جا سکے۔اجلاس میں ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے متعدد فیصلے کیے گئے۔اجلاس نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کو لندن میں عالی شان پاکستان نمائش منعقد کرنے کی بھی منظوری دی جس میں ٹیکسٹائل، چمڑے، فروٹ اینڈ ویجیٹیبل، بلڈنگ مٹیریل، فارما اور رائس سیکٹرز کی مصنوعات اور برانڈ نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے، نمائش میں گارمنٹس کے پاکستانی برانڈز کا فیشن شو بھی منعقد کیا جائے گا جس میں یورپ میں پاکستانی کمیونٹی اوریورپی خریداروں کو ٹارگٹ کیا جائے گا۔بورڈ نے پاکستان ہارٹی کلچر ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی کے ملازمین کی تنخواہوں کی منظوری دی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ کمپنی اپنے اخراجات خود اٹھانے اور اپنے ملازمین کو بروقت تنخواہیں دینے کے لیے اقدامات کرے، وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کی طرف سے ملکی فروٹ اور سبزیوں کی برآمدات میں اضافے کے لیے 4 پیک ہاو¿سزکے قیام اور سٹرس فارمز کی رجسٹریشن اور سرٹیفکیشن کے پروجیکٹ کو بھی تفصیلی جائزے کے لیے فنانس کمیٹی کے سپرد کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…