بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

زنک سے بھرپور گندم کی نئی اقسام متعارف

datetime 4  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے گندم کی ایسی چار نئی اقسام متعارف کرائی ہیں، جو آکسیڈائزنگ کے عمل کے خلاف مزاحمت کی صلاحیت رکھتی ہیں،اس میں پچاس فیصد زنک کے اجزاء شامل کرکے اس کو حیاتیاتی طور پر مضبوط بنائی گئی قسم بھی شامل ہے۔پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی مختلف اقسام کی جائزہ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا ”کسانوں کے لیے سفارش کردہ اقسام کی فہرست میں حیاتیاتی طور پر مضبوط قسم کو پہلی مرتبہ متعارف کرایا گیا ہے۔“زنک ایک دھات ہے، جسے ایک لازمی عنصر بھی کہا جاتا ہے، اس لیے کہ زنک کی مختصر مقدار انسانی صحت کے لیے ضروری ہے۔گندم کی اس نئی قسم میں پچاس فیصد تک زنگ پایا جاتا ہے، جو خاص طور پر بچوں اور خواتین کی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔متعارف کرائی گئی یہ تمام نئی اقسام مختلف قسم کی آکسیڈائزنگ کے عمل کے خلاف بھی مزاحمت رکھتی ہیں، جو گندم کی پیداوار کے لیے بڑے حیاتیاتی خطرات میں سے ایک ہے۔یہ اقسام ہر طرح کے آکسیڈائزنگ کے عمل کے خلاف مزاحمت کرسکتی ہیں، خاص طور پر یوجی-99، جس نے دنیا بھر میں گندم کی فصلوں کو متاثر کیا ہے، اور پی آر ٹی ٹی ایف، جس سے سندھ میں گندم کی فصلوں کو خطرات لاحق رہتے ہیں۔پاکستان زرعی کونسل کے سائنسدانوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نئی اقسام موجودہ گندم کے جینیاتی پول مں تنوع پیدا کریں گی، اور پیداواری عمل کو پائیدار بنانےمدد دیں گی، اور ان کی وجہ سے ملک بھر میں زرعی پیداوار کو فروغ ملے گا۔زرعی تحقیقاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد نے ان سائنسدانوں کی کوششوں کو سراہا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…