بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ایکسپو پاکستان 2015ء پر 1.3 ارب ڈالرز کے سودوں پر دستخط

datetime 3  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ایکسپو پاکستان 2015ءکے موقع پر 1.3 ارب ڈالر مالیت کے کاروباری سودوں پر دستخط کیے گئے، جس نے اس نمائش کو بھرپور کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔وزارتِ تجارت کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں خرم دستگیر خان کے الفاظ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 77 ملکوں کے 12سو نمائندوں نے اس نمائش کا وزٹ کیا، اور 571 کمپنیوں کی جانب سے پیش کی گئی پاکستانی مصنوعات میں گہری دلچسپی دکھائی۔اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ایکسپو پاکستان 2015ء کی خاص بات یہ تھی کہ وزارت تجارت اور ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کی جانب سے کاروبار کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کی گئی تھی کہ وہ اس نمائش میں شرکت کریں اور اپنی مصنوعات پیش کریں۔مزید یہ کہ ایک پالیسی اقدام کے طور پر وزارتِ تجارت نے ملک کے کم ترقی یافتہ حصوں سے تعلق رکھنے والے کاروبار کو فروغ دیا۔وفاقی وزیرِ تجارت نے کہا کہ بہت سے غیرملکی خریداروں نے کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور فیصل آباد کے برآمدکنندگان سے رابطہ کیا اور نئے آرڈرز پر بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ غیرملکی خریداروں کی بڑی تعداد نے فیکٹریز اور پیداواری سہولتوں کا بھی دورہ کیا۔ٹڈاپ کی جانب سے پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق نمائش کا دورہ کرنے والی جاپانی کمپنیوں نے دواسازی، خوراک کی نامیاتی اشیائ، کھیلوں کا سامان اور شب خوابی کے لباس میں دو کروڑ پچاس لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔دبئی میں قائم دو کمپنیوں نے ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالرز اور ایک کروڑ ڈالرز سالانہ مالیت کے درآمدی سودوں کو حتمی صورت دی۔متحدہ عرب امارات کی حکومت کو سپلائی کرنے والے دبئی کے ادارے نے یونیفارم اور دفتری اشیاء کی خریداری کے لیے دس لاکھ ڈالرز کی ابتدائی درآمدات کا معاہدہ کیا، جسے مستقبل قریب میں ایک کروڑ ڈالرز تک پہنچادیا جائے گا۔اسی طرح سعودی عرب کی ایک کمپنی نے مقامی کمپنی کے ساتھ خیموں اور کینوس کی فراہمی کے لیے ساٹھ لاکھ ڈالرز کے معاہدے پر دستخط کیے۔ جبکہ ایک بنگلہ دیشی کمپنی نے سیالکوٹ میں قائم ایک کمپنی کے ساتھ بیس لاکھ ڈالرز مالیت کے کھیلوں کے سامان کی درآمد کا معاہدہ کیا۔اس کے ساتھ ساتھ جواہرات اور زیورات کے شعبے کو بھی دو کروڑ مالیت کے آرڈرز موصول ہوئے۔ایک بنگلہ دیشی درآمدکنندہ نے مقامی ایکسپورٹر کے ساتھ پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی کے لیے 33 لاکھ ساٹھ ہزار مالیت کا معاہدہ کیا۔ٹڈاپ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جس شعبے میں زیادہ دلچسپی دیکھی گئی، اس میں تعمیراتی سامان، سروسز، انجینئرنگ، پھل و سبزیاں، آلاتِ جراحی، گارمنٹس اینڈ ٹیکسٹائل اور جواہرات اور زیورات کے شعبے شامل تھے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…