بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

ایف بی آر نے سال 2014ءکی جنرل ٹیکس ڈائریکٹری شائع کرنے کا فیصلہ آخری وقت پر موخر کردیا

datetime 2  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایف بی آر نے سال 2014ءکی جنرل ٹیکس ڈائریکٹری شائع کرنے کا فیصلہ آخری وقت پر موخر کردیا‘ پارلیمنٹرینز ٹیکس ڈائریکٹری کی اشاعت کھٹائی میں پڑگئی‘ ایف بی آر نے جنرل ٹیکس ڈائریکٹری 28 فروری کو شائع کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو اب 21 مارچ کو شائع ہوگی‘ ترجمان ایف بی آر شاہد حسین اسد نے کہا کہ مینوئل ٹیکس گوشواروں کی انٹری نہ ہونے کی وجہ سے ٹیکس ڈائریکٹری بروقت شائع نہ ہوسکی۔ اتوار کے روز ذرائع نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 2013-14ءکے دوران ٹیکس وصولیوں کی جنرل ٹیکس ڈائریکٹری اور پارلیمنٹرینز ڈائریکٹری 28 فروری کو شائع کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم گذشتہ سال بھی ٹیکس ڈائریکٹری کی اشاعت پر متعدد حکومتی عہدیداروں‘ سیاستدانوں اور بڑے بڑے سرمایہ داروں نے وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا جن کے بے پناہ دباﺅ کی وجہ سے ایف بی آر نے جنرل ٹیکس ڈائریکٹری اور پارلیمنٹرینز ٹیکس ڈائریکٹری شائع کرنے کا فیصلہ موخر کیا۔ اس حوالے سے جب فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ترجمان شاہد حسین اسد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال 5.5 لاکھ ٹیکس گوشوارے مینوئل جمع کرائے گئے جن کی کمپیوٹر میں انٹری میں وقت لگتا ہے۔ مینوئل گوشواروں کی انٹری مکمل نہ ہونے کی وجہ سے جنرل ٹیکس ڈائریکٹری بروقت شائع نہیں ہوسکی جو اب 21 مارچ کو شائع ہونے کا امکان ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2014ءکی پارلیمنٹرینز ٹیکس ڈائریکٹری اس کے بعد شائع ہوگی۔ دونوں ٹیکس ڈائریکٹریاں بروقت شائع ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…