بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ایکسپو پاکستان میں عوام کا سیلاب امڈ آیا، غیرملکی انویسٹرز کے ساتھ 2 ارب ڈالر کے معاہدے

datetime 2  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)ایکسپو پاکستان 2015 کے اختتامی دن مختلف مقامی وغیرملکی مصنوعات کی اسپاٹ سیل کی وجہ سے کراچی ایکسپوسینٹر میں اتوارکوعوام کا سیلاب امڈ آیا۔عوام کی جانب سے نمائش میں رکھی گئی مختلف مصنوعات جن میں خواتین اور بچوں کے تیارملبوسات، گھریلومشینری، کوکر، الیکٹرانکس مصنوعات، کتابیں،ٹاولز، کٹلری سامان، چاول، سویٹس، ٹن پیک مشروبات، کاسمیٹکس، جیولری، چشموں کے فریمز، ہربل پروڈکٹس، حب سالٹ کے مختلف اقسام کے نمک شامل ہیں کے اسٹالوں پر عوام کا رش رہا۔ ’ سروے کے مطابق نمائش کنندگان نے نمائش کے لیے رکھے سامان کو واپس لے جانے کے بجائے ایکسپوسینٹر میں ہی اپنا مال رعایتی داموں پرفروخت کرنے کو ترجیح دی یہی وجہ ہے کہ بیشتراسٹالوں میں ڈسٹری بیوٹرپرائس یا پھر 10 فیصد سے50 فیصد کی رعایت پر مصنوعات فروخت کی گئیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی معیارکے چشموں کے فریمز، سن گلاسز اورپرسکرپشن گلاسزکے ایک برآمدکنندہ مینوفیکچررکے اسٹال پر بھی عوام کا رش دیکھنے میں ا?یا جس کے نمائندے کاشرراحیل نے بتایا کہ ان کی فیکٹری کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں قائم ہے جو امریکا اور برطانیہ کو سالانہ ایک لاکھ 20 ہزار پیرز کی برآمدات کررہے ہیں۔ قانونی تقاضوں کے تحت ان کی کمپنی پاکستان میں اپنی پراڈکٹس فروخت نہیں کررہی ہے، وہ صرف اور صرف بیرونی ممالک میں اپنی پراڈکٹس برآمد کرنے تک محدود ہیں۔نجی ٹی وی خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے سربراہ ایس ایم منیر نے کہا کہ ایکسپو پاکستان 2015 میں غیرملکی خریداروں کی جانب سے مختلف پاکستانی مصنوعات کے لیے 2 ارب ڈالر مالیت کے برآمدی معاہدے طے پاگئے ہیں جبکہ اس سے زائد مالیت کے مزید برآمدی معاہدے متوقع ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایکسپو پاکستان کے دوران 1.5 لاکھ عام افراد اور30 ہزار کارپوریٹ کلائنٹس نے وزٹ کیا جبکہ پاکستانی اداروں کی مختلف غیرملکی اداروں کے ساتھ 10 سے زائد معاہدے طے پائے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نمائش کے دوران پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات، لیدرمصنوعات، چاول، فوڈ اسٹف، آم، کینو، فیبرکس، ٹاولز، ریڈی میڈ گارمنٹس، کھیلوں کے سامان سمیت دیگر پروڈکٹس کے برآمدی معاہدے طے پائے ہیں۔ یہ پہلی نمائش ہے جس میں دنیا بھر سے نہ صرف بڑے بڑے تجارت وسرمایہ کاری گروپس پر مشتمل وفود نے نمائش میں شرکت کی بلکہ 1200 سے زائد غیرملکی خریداروں کی پاکستان آمد ہوئی ہے، امریکا کے شہرلاس اینجلس ودیگر اسٹیٹس سے مجموعی طور پر 12 تاجروسرمایہ کاروں نے ایکسپو پاکستان میں شرکت کی ہے۔نمائش گاہ میں قائم ٹاولزمینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے واحد پویلین میں ٹی ایم اے کے چیئرمین مہتاب چاو¿لہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار سرکاری سطح پر منعقد ہونی والی ایکسپوپاکستان میں نمائش کنندگان کو توقع سے زیادہ رسپانس ملا ہے۔ بیرونی دنیا میں پاکستان سے متعلق منفی تاثر کے باوجود پہلی بار یورپ، امریکا سمیت دیگرممالک سے حقیقی معنوں میں خریداروں کی نمائش میں آمد ہوئی جنہوں نے پاکستان میں اپنے قیام کے دوران حالات کا حقیقی طور پر اندازہ لگایا اور اب یہی غیرملکی اپنے اپنے ممالک میں جاکر پاکستان کے مثبت تاثر کو ابھاریں گے۔مہتاب چاو¿لہ نے بین الاقوامی معیار کے مطابق بہترین انتظام کے ساتھ نمائش کے انعقاد پرٹی ڈی اے پی کے سربراہ ایس ایم منیرکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے طویل دورانیے سے ایک موثر میکنزم مرتب کرکے اس پرعمل درآمدکیا اور تاریخ میں پہلی بار نمائش کو انتہائی کامیاب کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹاول ایکسپورٹرز کی اٹلی، اسپین، امریکا، برازیل، مراکوجرمنی، کویت، متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقہ اور سعودی عرب کے خریداروں کے ساتھ بی ٹی بی میٹنگز ہوئیں جس میں موجودہ اور مستقبل کے برآمدی معاہدوں کو حتمی شکل دی گئی۔انہوں نے کہا کہ نمائش میں پہلی بار بیرونی ممالک میں تعینات کمرشل اتاشیوں کی کارکردگی نظر آئی ہے جنہوں نے ٹی ڈی اے پی کے سربراہ ایس ایم منیر کی پالیسی کو عملی جامہ پہناتے ہوئے حقیقی سرمایہ کاروں وخریداروں کا پاکستانی ایکسپورٹرز کے ساتھ ملاقاتیں کروائیں اور زیادہ سے زیادہ برآمدی معاہدوں میں دلچسپی لیتے رہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…