ٹماٹر،مرغی وانڈے کی قیمتیں گرنے سے افراط زر0.52فیصدکم

1  مارچ‬‮  2015

کراچی(نیوز ڈیسک) ٹماٹر، مرغی اور انڈوں کی قیمتیں گرنے کے باعث ملک میں گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) کی بنیاد پر افراط زر کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.52 اور سالانہ بنیادوں پر 2.21 فیصد کی کمی ہوئی۔پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 26 فروری 2015 کو ختم ہفتے کے دوران 6اشیا بشمول گڑ، خشک دودھ، انرجی سیور، سرخ مرچ پسی ہوئی (کھلی)، شرٹنگ اور چائے کی پتی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا تاہم 16اشیا کی قیمتوں میں نسبتاً زیادہ کمی کے باعث افراط زر کی شرح نیچے آگئی۔ان میں ٹماٹر11.63فیصد فی کلوگرام سستے ہو گئے جبکہ انڈے 8.98 اور زندہ برائلر فارمی مرغی کی قیمت میں 6.03فیصد کمی ہوئی، اس کے علاوہ آلو، لہسن، ایل پی جی سلنڈر، کیلے، پیاز، دال چنا، چینی، دال مونگ، دال مسور، باسمتی ٹوٹا چاول، دال ماش، آٹے اور ویجیٹیبل گھی (کھلا/تھیلی) کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی جبکہ گندم، اری 6 چاول سمیت 31اشیا کے نرخ برقرار رہے۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 8ہزار روپے ماہانہ تک کمانے والوں کے لیے افراط زر کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.48 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر1.28 فیصد، 12ہزار روپے ماہانہ آمدنی والوں کے لیے مہنگائی کی شرح میں بالترتیب 0.50 اور1.16 فیصد، 18ہزارروپے ماہانہ تک کمانے والوں کے لیے 0.52اور1.51 فیصد، 35 ہزار روپے تک کمانے والوں کے لیے 0.54 اور 1.98 فیصد جبکہ 35 ہزار روپے سے زائد ماہانہ کمانے والوں کے لیے حساس قیمتوں کے اشاریے کی بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.53 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر3.11 فیصد کمی ہوئی۔واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز سے قیمتوں میں کمی کا سلسلہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے اور یہ افراط زر کی شرح میں کمی کا مسلسل نواں ہفتہ ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…