جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ کیخلاف نوجوان پلیئرز کھیلیں گے یا سینئرز؟ اہم فیصلہ متوقع

datetime 27  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی نوجوان کرکٹرز کو موقع دینے کے فیصلے پر از سر نو غور کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کی طرح نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹونٹی سریز میں بھی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا تھا

لیکن اب افغانستان کے ہاتھوں سیریز میں شکست کے بعد اس پلان پر از سر نو غور کیے جانے کا امکان ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کو آرام کرایا جانا تھا اور ون ڈے سیریز میں ان کو شامل کیے جانے کا امکان تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ میں ایک رائے یہ بھی پائی جاتی ہے کہ چونکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، اس لیے پلان کے مطابق پاکستان بھی نوجوان کھلاڑی کھلائے، ہوم کنڈیشنز میں پاکستان کے نوجوان کرکٹرز کو اعتماد ملے گا اور وہ اچھا پرفارم کریں گے۔پلان کے مطابق نوجوان کھلاڑیوں کو ہی موقع دینے یا نہ دینے کے حوالے سے رواں ہفتے فیصلے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے، سیریز کا آغاز 14اپریل سے لاہور میں ہو گا جبکہ ٹی ٹونٹی میچز کے بعد 5ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے ۔واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف بابر اعظم ، فخر زمان ، محمد رضوان ، شاہین آفریدی اور حارث روف کو آرام دیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…