منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

اہم ترین اعلان،خودبھی پڑھیں اوردوسروں کوبھی بھیجیں

datetime 13  ستمبر‬‮  2015 |

راولپنڈی(نیوزڈیسک)اللہ آج کسی بھی قسم کی بیماری میں مبتلا افراد کواپنی حفظ و امان میں رکھے،اہم ترین اعلان،خودبھی پڑھیں اوردوسروں کوبھی بھیجیں،صوبے بھر میں 40 ہزار سے زائد کیمسٹ ،ہو ل سیلر ڈسٹری بیوٹرز آج 14ستمبر کو ہڑتال کررہے ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی قسم کی بیماری میں مبتلا مریضوں کے لئے اہم ادویات کا حصول ناممکن بھی ہوسکتاہے اور یہ بات کسی سانحہ کا سبب بھی بن سکتی ہے ،تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں 40 ہزار سے زائد کیمسٹ ہو ل سیلر ڈسٹری بیوٹرز ڈرگ ایکٹ 2015اور دیگر مسائل کے حل کیلئے (آج) 14ستمبر کو ہونے والی صوبے بھر میں شٹرڈاﺅن ہڑ تا ل میں بھر پور شر کت کر یں گے او ر انہوں نے کہا ہے کہ اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم غیر معینہ مدت کے لئے شٹر ڈاﺅن کر یں گے۔کیمسٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے چیئرمین باسط عبا سی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ متفقہ لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے پاکستان کیمسٹ کونسل کے زیر اہتمام ایک نمائندہ کیمسٹ کنونشن لاہور میں منعقد کیا گیا جس میں باہمی مشاورت سے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیا گیا۔ کیمسٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے چیئرمین باسط عبا سی نے کہا ہے کہ ہم نے آئندہ کا لا ئحہ عمل گذشتہ روز اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ہونے والے اجلاس میں طے کر لیا ہے انہوں نے کہاکہ جلد ہی اگلے مر حلے کا اعلان کیا جا ئے گا میں نے اپنے عہدیداروں ارشد محمود اعوان ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر زکریا قریشی، ایم عمر ملک، سید ظہیر موسیٰ، عبدالجبار، سردار عمران سے مشاورت کر کے تمام متعلقہ حلقوں کو اعتماد میں لے لیا ہے باسط عباسی نے کہا کہ صوبے بھر میں 40ہزار کیمسٹ، ہو ل سیلر ڈسٹری بیوٹرز اس وقت ڈرگ ایکٹ کے حوالے سے سخت کرب اور پریشانی کا شکار ہیں جبکہ گزشتہ احتجاج کے بعد وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت کے باوجود تا حال ہمارے تحفظات دور نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے صوبے بھر میں مشترکہ لائحہ عمل طے کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے تحفظات دور نہ کیے گئے تو ملک گیر سطح پر اس احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ صحت کی بیورو کریسی پر ہو گی جو ہر وقت غلط پا لیسیاں بنا کر ہمیں تنگ کرتی رہتی ہے ۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…