ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پہلی پاکستانی نژاد مسلمان خاتون برطانوی قونصل جنرل تعینات

datetime 25  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورنٹو(این این آئی) پہلی پاکستانی نژاد مسلمان خاتون کو برطانوی قونصل جنرل تعینات کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے لیے پاکستانی نژاد مسلمان خاتون فوزیہ یونس کو قونصل جنرل تعینات کیا۔

فوزیہ یونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تعیناتی سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے شاہ چارلس کی جانب سے ٹورنٹو میں برطانوی قونصل جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک خاص موقع ہے جب کسی بھی مسلمان خاتون کو برطانیہ کی جانب سے سفارتی مشن کا سربراہ تعینات کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات معلومات نہیں ہیں۔فوزیہ یونس نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ وہ لڑکیاں جو میرے جیسی دکھائی دیتی ہیں۔ وہ اندرونی اور بیرونی حلقوں سے تعصب، نسل پرستی اور صنفی امتیاز کا سامنا کر رہی ہوتی ہیں انہیں بتایا جاتا ہے کہ وہ کچھ نہیں کر سکتیں یا وہ ویسی دکھائی نہیں دیتی یا بول نہیں سکتیں۔ کسی کو اپنی طاقت کم نہ کرنے دیں۔ آپ دنیا کو بدل سکتی ہیں۔فوزیہ یونس اس وقت پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کی ترجمان کے طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…