بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

فاٹا گرینڈ الائنس نے علیحدہ صوبے کا مطالبہ کردیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فاٹا گرینڈ الائنس نے خیبرپختونخوا میں ضم ہونے کا فاٹا اصلاحات بل مسترد کرتے ہوئے علیحدہ صوبے کا مطالبہ کردیا ہے۔پشاور میں سابق سینیٹر حمید اللہ جان کی صدارت میں فاٹا کے 6 قبائلی علاقوں اور 7 ایجنسیوں کے قبائلی عمائدین کا جرگہ ہوا جس میں متفقہ طور پر فاٹا اصلاحات بل کو مسترد کرتے ہوئے فاٹا کو گلگت بلتستان کی طرح علیحدہ صوبے کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
جرگے میں کہا گیا کہ چند پارلیمینٹیرین تمام قبائلی لوگوں کی نمائندگی نہیں کرتے، پہلے قبائلی علاقوں میں امن قائم کیا جائے اور پھر سیاسی اصلاحات کی بات کی جائے۔ خیبر پختونخوا پہلے ہی متاثرہ صوبہ ہے، اگر فاٹا کو بھی اس میں ضم کردیا گیا تو مسائل میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔فاٹا گرینڈ الائنس نے قبائل بچاو¿ تحریک کا اعلان کرتے ہوئے 21 ستمبر کو پہلا اجلاس اورکزئی ایجنسی میں طلب کر لیا ہے۔ جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر ایجنسی میں ایک جرگہ منعقد کیا جائے گا اور وہاں کے مسائل اور ان کے حل کی تجاویز کے حوالے سے حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں فاٹا کے اراکین کی جانب سے فاٹا اصلاحات بل پیش کیا گیا ہے جس میں فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کی بات کی گئی ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…