منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کی خطے کے 9 ممالک کیلئے برآمدات میں 18 فیصد کمی

datetime 24  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(ین این آئی)پاکستان کی خطے کے 9 ممالک کے لیے برآمدات مالی سال 2023 کے ابتدائی 8 مہینے میں 18.28 فیصد گر گئیں ۔اعداد و شمار کے مطابق افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، ایران، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے لیے برآمدات کم ہو کر 2 ارب 41کروڑ ڈالر رہیں،

یہ جولائی سے فروری 2023 تک پاکستان کی کل برآمدات 18.1 ارب ڈالر کا صرف 12.92 فیصد ہے۔پاکستان علاقائی ممالک میں سب سے زیادہ برآمدات چین کو کرتا ہے جبکہ زیادہ آبادی والے ملک بھارت اور بنگلہ دیش پیچھے رہ گئے تاہم پاکستان کی چین کے لیے برآمدات میں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر منفی نمو دیکھی گئی، پاکستان خطے کے ممالک کے لیے کل برآمدات کا 55.77 فیصد چین کو بھیجتا ہے جبکہ باقی برآمدات دیگر 8 ملکوں کو کی جاتی ہیں۔مالی سال 2023 میں جولائی سے فروری کے دوران پاکستان کی چین کے لیے برآمدات 27.53 فیصد کم ہو کر ایک ارب 33 کروڑ ڈالر رہ گئیں، جو گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران ایک ارب 84 کروڑ ڈالر تھی، تاہم زیر جائزہ مدت کے دوران سالانہ بنیادوں پر چین سے درآمدات بھی 37.38 فیصد گر کر 7 ارب 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔تاہم پاکستان کی افغانستان کے لیے برآمدات جولائی سے فروری کے دوران 17 فیصد اضافے کے بعد 34 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہوگئیں، جو جولائی تا فروری 2021 میں 29 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھیں، چند برس قبل تک پاکستان کے لیے امریکہ کے بعد افغانستان دوسرا بڑا برآمدی ملک تھا، اعداد و شمار میں زمینی راستے کے ذریعے ہونے والی برآمدات شامل نہیں ہیں۔افغانستان کے لیے برآمدات میں اگست 2021 میں کمی آنا شروع ہوئی تھی، حکومت نے طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد روپے میں درآمدات کی اجازت دی، روپے میں ہونے والی درآمدات اعداد و شمار میں شامل نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…