منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

جب آپ نے آئین سے نکلنے کا فیصلہ کر لیا تو اس کامطلب پھر آپ آٹھ اکتوبر سے بھی آگے نکل جائینگے،عمران خان

datetime 24  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات کے لئے آٹھ اکتوبر کو کیاچیز ہوگی جو اب نہیں ہے،کیا اس وقت معاشی حالات ٹھیک ہو جائیں گے،جب آپ نے آئین سے نکلنے کا فیصلہ کر لیا تو اس کامطلب پھر آپ آٹھ اکتوبر سے بھی آگے نکل جائیں گے،

ہماری ساری امیدیں سپریم کورٹ سے وابستہ ہیں،سپریم کورٹ ہی پاکستان کو جنگل کے قانون سے نکالنے کیلئے کھڑی ہے،اب کوئی اور راستہ باقی نہیں بچا،مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت پر 95فیصد مقدمات ان کے اپنے ادوار کے ہیں ،ہمارے دور کا تو ان کے خلاف ایک بھی کیس نہیں،نوازشریف پانامہ کے بین الاقوامی انکشاف میں پکڑا گیا،اسحاق ڈار ان کے اپنے دور میں بھاگاتھا، شہباز شریف کا داماد بھی ان کے دور میں بھاگا تھا،ہمارے دور میں صرف شہباز شریف کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔ لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ انتخابات کے لئے آٹھ اکتوبر کو کیاچیز ہوگی جو اب نہیں ہے،کیا اس وقت معاشی حالات ٹھیک ہوجائیں گے کیا دہشتگردی ختم ہو جائے گی،جوصورتحال چل رہی ہے اس وقت تو صورتحال اور زیادہ خطرناک ہونے جارہی ہے،اس کامطلب پھر آپ آٹھ اکتوبر سے بھی آگے نکل جائیں گے۔جب آپ نے ایک مرتبہ آئین سے نکلنے کا فیصلہ کرلیااس کے بعد تو آپ کچھ بھی کرسکتے ہیں،ضیاء الحق نے نوے دن میں انتخابات کا کہا اور گیارہ سال گزار لئے،جب آپ ایک مرتبہ آئین توڑ دیتے ہیں تو پھر آپ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہماری ساری امیدیں سپریم کورٹ سے وابستہ ہیں،سپریم کورٹ ہی پاکستان کو جنگل کے قانون سے نکالنے کیلئے کھڑی ہے،اب کوئی اور راستہ باقی نہیں بچا۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے لوگوںکو اٹھایا جارہا ہے، غائب کیاجارہاہے،قوم مجھے پچاس سال سے جانتی ہے مگر مجھ پر دہشتگردی کے چالیس مقدمات درج کردئیے گئے،

کیا کوئی ماننے کیلئے تیار ہے کہ میں نے چالیس مرتبہ دہشتگردی کی۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ قانون کی دھجیاں اڑاتے ہیں تو انصاف اور حکومت پرعوامی اعتماد کھو دیتے ہیں ،اس وقت آپ میں اور بنانا ری پبلک میں کوئی فرق نہیں رہ جاتا،بنانا ری پبلک میں قانون اور انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی،

امیر اور غریب ملک میں فرق قانون کی حکمرانی کا ہوتا ہے،دنیا کی تاریخ میں وہی قومیں اوپر گئی ہیں جہاں حکمرانی تھی،جو کچھ حسان نیازی کے ساتھ کیاگیا قابل افسوس ہے،بے چارہ ایک کیس میں ضمانت لے کر نکلتا ہے تو دوسرامقدمہ کر دیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…