ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاک فوج کے افسروں اور جوانوں میں فوجی اعزازات تقسیم

datetime 24  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایوان صدر اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مناسبت سے فوجی اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے دوران پاک فوج کے افسروں اور جوانوں میں اعزازات تقسیم کئے گئے، وطن کیلئے قربانیاں دینے والے شہدا کے اعزازات خاندان کے افراد نے وصول کئے،

سعودی عرب، بحرین اور دیگر ملکوں کے فوجی افسروں کو بھی اعزازات دیئے گئے۔ایوان صدر میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہداء کے خاندانوں کے افراد اور حاضر سروس فوجی افسران کو اعزازات سے نوازا۔پاک فوج کی تاریخ شہدا کی قربانیوں کی لازوال داستان سے بھری پڑی ہے، یوم پاکستان کی مناسبت سے شہداء کو اعزازات سے نوازا گیا، میجر شجاعت حسین شہید، کیپٹن محمد بلال شہید، کیپٹن فہیم عباس شہید کا اعزاز اْن کی بیوہ نے وصول کیا جبکہ سپاہی محمد وقاص کا اعزاز اْن کی والدہ نے وصول کیا۔تقریب میں سعودی عرب، بحرین اور دیگر ملکوں کے فوجی افسروں کو بھی اْن کی شاندار خدمات پر اعزازات سے نوازا گیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاکستان نیوی سے تعلق رکھنے والے حاضر سروس افسران کو بھی اْن کی خدمات پراعزازات سے نوازا۔تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…