ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حریم شاہ کی رمضان کے آغاز پر صندل اور عائشہ کو بددعائیں

datetime 24  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی سابقہ قریبی دوست اور ٹک ٹاکر صندل خٹک اور عائشہ ناز کو برباد ہونے کی بددعا دے دی۔سوشل میڈیا کی ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر جاری ویڈیو بیان میں حریم شاہ نے مداحوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے

اپنے مشکل حالات پر گفتگو کی۔ویڈیو بیان میں حریم شاہ نے کہاکہ اس رمضان المبارک کے صدقے آپ سب سے دعائوں کی التماس ہے اور میری دعائیں بھی آپ سب کے ساتھ ہیں ، اس وقت میں ایک مشکل، کٹھن اور دشوار حالات کا سامنا بہادری سے کررہی ہوں لیکن اس سب کے باوجود میری اپنے چاہنے والوں سے دعائوں کی درخواست ہے، مشکلات سب پر آتی ہیں لیکن بہادر وہ ہے جو ان مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کرے۔ویڈیو پیغام کے ساتھ حریم شاہ نے کیپشن درج کرتے ہوئے لکھاکہ یااللہ پاک میں بہت کمزور ہوں میری مدد فرما، یااللہ پاک اس رمضان کے صدقے صندل خٹک اور عائشہ ناز کو برباد کر ، یااللہ تو سب جانتا ہے تجھ سے کچھ چھپا نہیں میرے اللہ تو مجھے انصاف دلادے۔واضح رہے کہ کچھ روزقبل سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی کچھ غیر اخلاقی ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں، وائرل ویڈیو پر حریم شاہ نے الزام لگایا تھا کہ ان کی لیک ہونے والی غیر اخلاقی ویڈیوز قریبی دوست صندل خٹک اور عائشہ ناز نے موبائل چوری کرکے لیک کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…