منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

راہول گاندھی کا مودی کو چور کہنا مہنگا پڑ گیا، لوک سبھا کی رکنیت ختم

datetime 24  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) راہول گاندھی کو ہتک عزت کیس میں دو سال قید کی سزا کے بعد اب ان کی لوک سبھا کی رکنیت کو بھی ختم کردیا گیا جس پر اپوزیشن جماعت کانگریس نے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے بانی

لیڈر مہاتما گاندھی کی بیٹی اندرا گاندھی کے پوتے اور اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی لو سبھا کی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔گزشتہ روز ہی ایک بھارتی عدالت نے راہول گاندھی کو ہتک عزت کیس میں دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے ایک جلسے میں کہا تھا کہ تمام چوروں کا surname (خاندانی نام)مودی ہی کیوں ہوتا ہے۔راہول گاندھی یہ بات کرپشن کیسز میں ملوث ہیروں کے مفرور تاجر نیرو مودی اور آئی پی ایل کے سابق سربراہ للت مودی کے تناظر میں کہی تھی تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی نے اسے نریندر مودی پر طنز قرار دیا تھا۔راہول گاندھی کے اس بیان پر بی جے پی کے رکن اسمبلی پورنیش مودی نے راہول پر ہتک عزت کیس درج کرواتے ہوئے کہا کہ اس بیان سے پوری مودی برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔واضح رہے کہ ممکنہ عدالتی فیصلے کے باعث راہول گاندھی نے ضمانت کی درخواست بھی دیدی تھی جس پر عدالت نے ان کی 30 دن کے لیے ضمانت منظور کرلی تھی اور وہ ایک ماہ کے لیے جیل جانے سے بچ گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…