نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں لالچی ماں نے ایک لاکھ روپے کے عوض اپنے ایک دن کے نومولود بیٹے کو بیچ ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہناتھاکہ یہ واقعہ بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع چترامیں پیش آیا۔پولیس کے مطابق چترا کے ڈپٹی کمشنر کو واقعے کی اطلاع ملی جس پر انہوں نے پولیس کو آگاہ کیا، پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر نوزائیدہ کو بوکارو ضلع سے برآمد کر لیا۔پولیس کا کہنا تھاکہ نومولود کی ماں سمیت جرم میں ملوث دیگر افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے اور ماں کے قبضے سے ایک لاکھ روپے بھی برآمد کرلیے گئے ۔پولیس نے بتایا کہ نومولود کو بیچنے کی ڈیل ساڑھے 4 لاکھ میں ہوئی تھی۔