زیارت (این این آ ئی)وادی زیارت میں برف باری شروع ہو تے ہی گیس بجلی غائب ،ڈپٹی کمشنر زیارت نے سیاحوں سے سفر نہ کرنے کی اپیل کردی۔جمعرات کو وادی زیارت میں دن بھر بارش ژالہ باری جا ری رہنے کے بعد رات گئے برف باری شروع ہو گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی نے کہا کہ ژالہ باری کے بعدا ب تک تقریبا 5انچ برف پڑھ چکی ہے برف باری کی رات ایک بجے تک جا ری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ،لہٰذا سیا حوں سے اپیل ہے کہ اس روڈ پر سفر سے گریز کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تحصیل انتظامیہ کسی بھی نا خوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لئے الرٹ ہے دوسری جانب سنجاوی شہر چوتیر بٹے تیر اصغرہ میں بھی گزشتہ ایک گھنٹے سے موسلادار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ندی نالیوں میں طغیانی تیسرا دن ہے کہ بجلی کا نام ونشان تک نہیں ہے جس کی وجہ سے پینے کا پانی ناپید ہوگیا ۔