ریاض(نیوز ڈیسک)حرم شریف کرین حادثے میں 6پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے۔ پاکستانی قونصل خانے نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ حادثے کے بعد10 لا پتہ ہیں۔26 پاکستانی سعودی عرب کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔عرب ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ حادثے میں 15 پاکستانی شہیدہوچکے ہیں۔تاہم پاکستانی سفیر منظور الحق نے کہا ہے کہ 3اسپتالوں میں 36 پاکستانی زخمی موجودہیں۔پاکستانی قونصل خانے نے6 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کی جن میں مہمندایجنسی کے نیازمحمدنیاز ،لاہورکے علی رضااقبال، مردان کی عنبربہادر شاہ ،گل عبدالمنان اور ام نیاز اور دیرکیاحمدفیض محمد شامل ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق پاکستانیوں کے علاوہ ،25 بنگلا دیشی،25 ایرانی ،10بھارتی 23 مصری،6 ملائیشین جبکہ افغانستان اور الجزائر کا ایک ایک شہری شامل ہے۔















































