لاہور(نیوزڈیسک)لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بادشاہی مسجد کے قریب فوڈ اسٹریٹ پر چھاپا مار کارروائی کے دوران 3ریستوران سیل کردیئے۔ رواج، ککوز اور حویلی ریستوران کو صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کیا گیا۔ریستوران کے زنگ آلود فریزر میں بچا ہوا کھانا اور کھلا گوشت بھی ملا۔دونوں ریستورانوں کے ملازمین کے پاس میڈیکل سرٹیفیکیٹ بھی نہیں تھے۔ ڈائریکٹرآپریشن عائشہ ممتازنےدونوں ریستوران سیل کرنےکےاحکامات جاری کیے۔