کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ ساﺅتھ کے آرگنائزر و رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ میں حکمران ٹولے کے اربوں روپے کی کرپشن نے ملک کی بنیادیں ہلاکر رکھ دیں ہیں۔ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی ہر طرف لوٹ مار اور اقرباءپروری کا بازار گرم ہے۔ کرپٹ حکمرانوں اور بیوروکریسی کا کڑا احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے ۔یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر واقع ڈیفنس میں لیاری کے علاقہ بغدادی یونین کونسل 7 سے تعلق رکھنے والے سماجی رہنما غلام نبی آفشاری کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔ اس موقع پر تحریک انصاف ضلع ساﺅتھ کے رہنما حاجی اصغر ، حبیب اللہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔خرم شیر زمان نے مزیدکہا کہ لیاری کے عوام پیپلز پارٹی کے کھوکھلے نعروں سے مزید بے وقوف نہیں بنیں گے۔ ماضی میں لیاری کو پیرس بنانے کے دعوے کرنے والے حکمرانوں نے لیاری کے نوجوانوں کو آپس میں دست گریبان کیا۔ لیاری کے امن کو تباہ و برباد کرنے کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے۔ لیاری محب وطن اور پر امن شہریوں کا