اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران خان کی جانب سے وارنٹ منسوخی کا فیصلہ چیلنج، رجسٹرارآفس کا اعتراض

datetime 17  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا کہنا ہیکہ عمران خان کل عدالت میں پیش ہوں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی سربراہی میں گزشتہ رات پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں لیگل ٹیم نے مختلف قانونی آپشنز کے استعمال پر بات کی

اور چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹیم سے طویل مشاورت کی۔ذرائع کے مطابق میٹنگ میں خواجہ حارث، انتظارپنجوتھا،گوہر علی خان اور دیگر وکلانے قانونی نکات پر بات کی جبکہ پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے عمران خان کو قانونی حکمتِ عملی سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کا (آج) ہفتہ کو اسلام آباد ضلعی کچہری پیش ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں توشہ خانہ کیس میں وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے پر غور کیا گیا اور سیاسی نوعیت کے مقدمات درج ہونے سے روکنے کے لیے بھی ہائیکورت جانے پر غور ہوا، اس کے علاوہ سول جج کے جاری کردہ وارنٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کے لیے سیشن عدالت میں اپیل پرگفتگو ہوئی۔ذرائع کے مطابق 18 مارچ کو عمران خان کی اسلام آباد پیشی پردونوں ناقابل ضمانت وارنٹ نمٹانے کی کوشش ہوگی جبکہ عمران خان کو ضلعی کچہری میں سکیورٹی دینے کے لیے سیشن عدالت سے رجوع کیاجائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…