لاہور ( این این آئی) شہرلاہورسال 2022ء میں دنیا کے آلودہ ترین فضا والے شہروں میں سرفہرست رہا۔خبررساں ایجنسی روئٹرزکے مطابق سوئس کمپنی آئی کیو ایئر کی جانب سے ہرسال دنیا بھرمیں کیے گئے سروے کے مطابق لاہورکی ایئر کوالٹی رینکنگ میں پہلے کے مقابلے میں
دس درجے تنزلی ہوئی ۔آئی کیو ایئرفضا میں ان ذرات کی تعداد کی بنیاد پرکسی بھی شہرکو جانچ کردرجہ بندی کرتی ہے جو انسانی پھیپھڑوں کونقصان پہنچاتے ہیں۔ان ذرات کو پی ایم 2.5کا نام دیا گیا ہے۔سالانہ سروے کے نتائج کو دنیا بھرماہرین اورسرکاری محکمے حوالے کے طور پراستعمال کرتے ہیں۔سنہ 2021ء میں لاہورکی ایئر کوالٹی فی مکعب میٹر 86 ذرات تھی جبکہ سنہ 2022ے میں یہ بدتر ہو کر 97مائیکروگرام فی مکعب میٹرہوگئی۔چین کا شہرہوتان دنیا کے20بڑے آلودہ فضا والے شہروں میں شامل ہیجہاں لاہورکیبعد ایئر کوالٹی فی مکعب میٹر 94 مائیکروگرام ہے۔ہوتان میں سنہ 2021ء میں ایئر کوالٹی 101 مائیکروگرام مکعب میٹر تھی۔بھارت کے دو شہربھوادی اوردہلی آلودہ ترین فضا والیشہروں میں لاہوراورہوتان کے بعد ہیں۔ دونوں شہروں میں ایئرکوالٹی 92 ریکارڈ کی گئی ۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے مطابق ایئر کوالٹی میں زیادہ سے زیادہ پانچ مائیکروگرام فی مکعب میٹرذرات ہی انسانی نظامِ تنفس کے لیے خطرناک نہیں۔چاڈ میں فضائی آلودگی 89 مائیکروگرام فی مکعب میٹرجبکہ عراق کو دنیا کا دوسرا سب سے بری فضا والا ملک قراردیا گیا ہے جہاں اوسطا 80 مائیکروگرام فی مکعب میٹر ہے۔