اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

معاشی بحران، میٹا کمپنی کا10 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان

datetime 15  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)سوشل میڈیا ایپ فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے رواں سال دس ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ دنیا کی پہلی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ہے جس نے انڈسٹری کی خراب معاشی صورتحال کے باعث ملازمتیں ختم کرنے کے دوسرے مرحلے کا اعلان کیا ہے۔

عملے کے نام ایک پیغام میں کمپنی کے مالک زکربرگ نے کہا کہ زیادہ تر نئی کٹوتیوں کا اعلان اگلے دو مہینوں میں کیا جائے گا۔ تاہم کچھ ملازمتیں کے خاتمے کا عمل سال کے اواخر تک جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری کمپنی کی زیادہ تر تاریخ میں ہم نے سال بہ سال آمدنی میں تیزی سے اضافہ دیکھا اور بہت سی نئی مصنوعات میں سرمایہ کاری کرنے کے وسائل تھے۔ لیکن گزشتہ برس نے ہمیں اس حوالے سے جھنجھوڑا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس حقیقت کا اداراک کرنا چاہیے کہ اور خود کو اس کے لیے تیار کرنا چاہیے کہ نئے معاشی حقائق اگلے کئی برسوں تک ایسے ہی ہوں گے۔میٹا کمپنی کے شیئرز میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وسیع پیمانے پر ملازمتوں میں متوقع کٹوتی اس تنظیم نو کا حصہ ہے جس میں کمپنی کے پانچ ہزار نئی ملازمتوں کے منصوبے کو بھی ختم کر دیا جائے گا اور کم ترجیحی منصوبوں کو چھوڑنے کے ساتھ درمیانی درجے کی انتظامیہ کو ختم کر دیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں کمپنی نے گزشتہ برس 11 ہزار ملازمتیں ختم کی تھیں جو میٹا کی ورک فوس یا ملازمین کا 13 فیصد تھی۔اس سے قبل کمپنی نے ہزاروں ملازمین کو ہائر کیا تھا اور سنہ 2020 کے مقابلے میں ورکرز کی تعداد دو گنا ہو گئی تھی۔بڑھتی ہوئی شرح سود کی وجہ سے معاشی بدحالی کے خدشات کے باعث حالیہ مہینوں میں امریکہ کے کارپوریٹ سیکٹر نے بڑے پیمانے پر ملازمتوں میں کٹوتیوں کا ایک سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

ٹریکنگ سائٹ لے آف کے مطابق ٹیک کمپنیوں نے 2022 کے آغاز سے لے کر اب تک دو لاکھ 90 ہزار سے زیادہ کارکنوں کو ملازمتوں سے فارغ کیا۔میٹا کے ملازمین کی اتنی بڑی تعداد میں ملازمتوں سے فراغت کو ٹیکنالوجی کے سیکٹر میں اہم سمجھا جا رہا ہے۔

مہنگائی یا افراط زر کی پریشانی کے ساتھ کمپنی کو اس کے سب سے اہم ڈیجیٹیل اشتہارات کے کاروبار میں کمی کے خدشات لاحق ہیں جبکہ میٹا کے مالک مارک ذکربرگ کے مستقبل کے منصوبے میٹاورس پر بھی ایک بڑی لاگت خرچ کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…