لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں پولیس نے ہائی کورٹ کے اسسٹنٹ لائبریرین سے دس لاکھ روپے بھتہ مانگنے اور اس کے بیٹے کو قتل کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کر لیا۔لیاقت آباد پولیس کے مطابق ملزم کاشف رابرٹ نے 5ستمبر 2015کواسسٹنٹ لائبریرئن لاہور ہائیکورٹ شہباز کے گھر دھمکی آمیز خط بھیجا، جس میں کہا گیا کہ اگر اسے 10لاکھ روپے نہ دیے تو وہ ان کے 2سالہ بچے کو قتل کر دے گا۔ اسسٹنٹ لائبریرئن کی اطلاع پر پولیس ٹیم حرکت میں آئی۔ پولیس کے کہنے پر مدعی نے ملزم کو رقم دینے کے لیے مقامی قبرستان بلایا ، جہاں سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف رابرٹ کو دبوچ لیا۔