جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

حرم شریف میں کرین گرنے سے 107 عازمین شہید، 200 سے زائد زخمی

datetime 12  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) حرم شریف میں تعمیراتی کام کے دوران کرین گرنے سے 107 عازمین حج شہید جب کہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے جس میں 14پاکستانی عازمین بھی شامل ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق حرم شریف میں تعمیراتی کام کے دوران کرین گرنے سے 107 عازمین شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے جس میں 14 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش کے باعث پیش آیا، حرم شریف میں نماز مغرب کے اوقات میں طوفانی بارش جاری تھی کہ اس دوران تعمیراتی کام کے دوران کرین گر گئی، حادثے کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق مکہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ صحن حرم میں صفا کے باہر کے حصے میں پیش آیا اور اس دوران آسمانی بجلی بھی گری جب کہ حادثے کے وقت خانہ کعبہ میں 30 ہزار عازمین موجود تھے۔دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے کرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید افراد کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے جب کہ وزیراعظم نے سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر کو زخمیوں کی عیادت کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھئے: حکومت نے شیخ رشید کو خبردار کردیا

ادھر وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد سعودی عرب کے حج مشن سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزرات میں ہنگامی کال سینٹر قائم کردیا گیا ہے جس کے ذریعے معلومات کے لیے 8001166622 اور 042111725425 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے تاہم مکہ مکرمہ میں خراب موسم کے باعث موصلاتی رابطوں میں تعطل ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…