اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر خود کش حملے کے خطرے کے پیش نظر لال حویلی کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔رکن قومی اسمبلی کو غیر ضروری سفر کرنے سے بھی منع کر دیا گیا، جمعے کو سیکیورٹی ایجنسی پنجاب کی اسپیشل برانچ نے رکن قومی اسمبلی شیخ رشید کو خط لکھا ہے،
مزید پڑھئے: حرم شریف میں کرین گرنے سے شہادتیں بڑھ گئیں
جس میں ان کی جان کو لاحق خطرات سے آگاہ کیا گیا ہے خط میں لکھا گیا ہے کہ دہشت گرد رکن قومی اسمبلی شیخ رشید کو خود کش حملے کا نشانہ بنا سکتے ہیں اور یہ حملہ سابق صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کی طرز جیسا ہو سکتا ہے۔