نوشہرہ(نیوز ڈیسک)نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ پولیس نے خطرناک ٹارگٹ کلرز اور ڈکیت گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے موبائیل فون، نقدی اوراسلحہ برآمد کرلیاگیاہے۔ڈی ایس پی پبی عدنان اعظم نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 31 اگست پر محب بانڈہ روڈ پر ڈکیتی کی واردات میں جمیع اللہ نوجوان کو قتل کرکے ان سے نقدی موبائل فون اور موٹر سائیکل چھینی گئی پولیس نے ایک ہفتے میں ملزمان زیشان اور گوہر کو گرفتار کر لیا ملزمان سے مقتول کا موبائیل فون موٹر سائیکل اور نقدی سمیت آلہ قتل تیس بور پستول برامد کر لیاہے۔ڈی ایس پی نے بتایا کہ ملزمان نشانہ باز ٹارگٹ کلرز ہیں اور اس سے قبل بھی کئی واردات کر چکے ہیں ملزمان کا تعلق خطرناک گروہ سے ہے۔ ملزمان کوعدالت میں پیش کرکے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔